بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

تحریک انصاف کے ارکان کی رکنیت پرآئین سے متعلق مطمئن نہیں کیا جارہا ،مولانا فضل الرحمان

datetime 30  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمیں کسی کے اسمبلی میں رہنے پر کوئی اعتراض نہیں لیکن ہمیں تحریک انصاف کے ارکان کی رکنیت پر آئین سے متعلق مطمئن نہیں کیا جارہا۔پارلیمنٹ ہاو¿س اسلام آباد کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہماری نظرمیں کوئی درمیانی راستہ نہیں اورنہ ہی ہم انتہاپسند ہیں، ہم دلیل سے قائل کرنے اورہونے والے ہیں، ہمیں کسی کے اسمبلی میں رہنے پرکوئی اعتراض نہیں، ہمارا آئینی طریقے سے اعتراض ہے، تحریک انصاف کی رکنیت پرآئین سے متعلق مطمئن نہیں کیا جارہا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 2007 میں ایم ایم اے ، مسلم لیگ (ن) اورتحریک انصاف نے استعفے پیش کئے تھے، اس وقت چند ہی لوگ اسپیکر کے چیمبر میں استعفے جمع کرانے گئے تھے اوران کے استعفے منظورکرلئے گئے تھے۔ 1992 میںایم کیو ایم کے استعفے فیکس پرآئے تھے وہ قبول کرلئے گئے تو پھرتحریک انصاف کو کوکس بنیاد پر رعایت دی جارہی ہے۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…