اسلام آباد(نیوز ڈیسک)رینجرز اور پولیس نے کراچی کے علاقے لیاری میں محاصرے کے دوران پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی کے گھر کے قریب کھدائی کر کے زیر زمین چھیاپا گیا اسلحہ برآمد کر لیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں مجرموں کے گرد گھیرا تنگ ہونے کے بعد ان سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرنے کا سلسلہ بھی کامیابی سے جاری ہے۔لیاری آٹھ چوک کے قریب رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے کاروباری علاقے کا محاصرہ کر کے کھدائی کے دوران پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی خاتون رکن سندھ اسمبلی کے گھر کے قریب زمین میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد کر لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق اسلحہ گزشتہ رات اسی علاقے سے گرفتار ہونے والے تین ملزموں کی نشاندہی پر برآمد کیا گیا ہے ، اسلحہ برآمد ہونے کے بعد علاقے میں سرچنگ کا عمل بڑھا دیا گیا ہے۔