منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

جاپان میں مقیم پاکستانی ڈیجیٹل پاسپورٹ سے متعلق اسحاق ڈار کا وعدہ پورا ہونے کے منتظر

datetime 29  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو(نیوزڈیسک))جاپان میں مقیم 10ہزار پاکستانی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سےڈیجیٹل پاسپورٹ کے اجراء کے حوالے سے کیا جانے والا وعدہ وفا ہونے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے اپنے دورہ جاپان کے موقع پر پاکستانیوں سے وعدہ کیا تھا کہ رواں برس جاپان میں مقیم پاکستانیوں کے لیے ڈیجیٹل پاسپورٹ کے اجراء کا عمل شروع ہوجائےگا،معروف صحافی عرفان صدیقی کے مطابق جولائی کا مہینہ اختتام کے قریب ہے لیکن جاپان میں پاکستانی سفارتخانے کو تاحال جاپان میں ڈیجیٹل پاسپورٹ کے اجراء کے حوالے سے کوئی آگاہی نہیں ہے ، جس سے جاپان میں پاکستانی کمیونٹی میں مایوسی پائی جاتی ہے۔ اس حوالے سے جاپان میں مقیم پاکستانیوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیجیٹل پاسپورٹ نہ ہونے سے شدید مسائل کا سامنا ہے ، مینول پاسپورٹ کے باعث ہمارے ویزے نہیں لگ سکتے جبکہ اب تو جاپانی ویزہ بھی لگنا مشکل ہوتا جارہا ہے ، جبکہ پاکستان جانا ہر پاکستانی کے لیے ممکن نہیں ہوتا ، کمیونٹی کے مطابق اسحاق ڈار چند ماہ قبل اپنے دورہ جاپان میں کمیونٹی سے اپنی اور وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے وعدہ کرکے گئے تھے تاہم تاحال یہ وعدہ پورا ہوتا نظر نہیں آرہا ہے ، کمیونٹی نے وزیر اعظم اور وزیر خزانہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنا وعدہ پورا کریں اور رواں سال پاکستانیوں کے لیے جاپان سے ڈیجیٹل پاسپورٹ کے اجراء کو یقینی بنائیں۔



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…