بدھ‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعد رفیق کی شعلہ بیانی،پی ٹی آئی کے ساتھ پیپلزپارٹی کو بھی رگڑادیدیا

datetime 27  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ؒلاہور(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف جوڈیشل کمیشن کے معاملہ پر مسلم لیگ(ن) کے ساتھ کیے گئے معاہدے سے پھر گئی ہے،پی ٹی آئی نے الزام تراشی کرنا تھی تو جوڈیشل کمیشن پر معاہدہ کیوں کیا۔انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی کی شکست وریخت کی وجہ دھاندلی نہیںاس کی ناقص ترین کارکردگی ہے۔ شفاف حکمرانی اور موثر کارکردگی کبھی پیپلزپارٹی کا موضوع نہیں رہا۔ پی ٹی آئی ، پیپلزپارٹی کی مانند تباہی کے راستے پر چلنے سے گریز کرے۔ اپنے ایک بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ معاہدے میں طے تھا کہ منظم دھاندلی ثابت ہوئی تو ملک میں نئے انتخابات کروائیں گے ، بصورت دیگر پی ٹی آئی الزامات واپس لے گی۔پی ٹی آئی نے الزام تراشی کرنا تھی تو جوڈیشل کمیشن پر ہم سے معاہدہ کیوں کیا۔ عمران کی پریس کانفرنس ایک ناشُکرے ، بے اعتبارے اور ضدی شخص کی چیخیں تھی۔انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی گمراہی اور غیر یقینی پھیلا کر جمہوریت گرانے کی سازش میں ملوث تھی،عمران کے منہ سے نکلا ہوا ہر لفظ قانون بن سکتا ہے اور نہ حکم کا درجہ رکھتا ہے۔انہوںنے کہا کہ دوسروں سے معافیوں اور استعفوں کے مطالبے کرنے والا جھوٹ پکڑے جانے پر خود معافی مانگ کر استعفیٰ کیوں نہیں دیتا؟پی ٹی آئی گھسے پٹے الزامات کا بین کرنے کی بجائے تعمیری سیاست اور عوامی خدمت پر توجہ دے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…