منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

حکمران کسی رپورٹ کے ذریعے اپنے چہرے پر لگے دھاندلی کے داغ کو دھو نہیں سکتے ‘ چوہدری سرور

datetime 26  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( نیوزڈیسک)تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ حکمران اپنے چہرے سے بدتر ین دھاندلی کا داغ صاف نہیں کرسکتے ، حکمران بلدیاتی انتخابات کی راہ میں روڑے اٹکانے سے باز رہیں ورنہ احتجاج سمیت تمام آپشنز استعمال کیے جائیں گے،حکمران قوم کو خیالی پلائو پکا پکا کر دکھانے کی بجائے کر پشن،مہنگائی، بے روز گاری اور بجلی کی لوڈشیڈ نگ خاتمے سمیت دیگر مسائل کو حل کر نے کا وعدہ پورا کر یں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحر یک انصاف یوتھ ونگ کے صدر زبیر خان نیازی ،کوارڈی نیٹر پنجاب چوہدری وسیم،سنٹر ل پنجاب یوتھ ونگ کے صدر چوہدری عبیدالر حمن کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان کا نوجوان طبقہ ملک وقوم کی تقدیر بدلنے، کر پشن،لوٹ ماراور ناانصافی سے نجات دلانے کیلئے عمران خان کے ہاتھ مضبوط کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ عام انتخابات میں دنیا کی تاریخ کی سب سے بڑی دھاندلی ہوئی ہے اور حکمران اب جو مر ضی کر لیں ملک میں بدتر ین دھاندلی کا جو ”داغ”حکمرانوں کے چہرے پر لگا ہے اسکو وہ کیسی بھی رپورٹ سے صاف نہیں کر سکتے کیونکہ انکا اصل چہرہ قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کے کارکنان ہماری سب سے بڑی طاقت ہیں اور انکی محنت سے ہی ہم نے پنجاب سمیت پورے ملک میں پارٹی کو مزید مضبوط بنانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے حکمرانوں کو بلدیاتی انتخابات میں اپنی واضح شکست نظر آرہی ہے جسکی وجہ سے حکمران بلدیاتی انتخابات کی راہ میں رکاوٹیںڈالنے کی کوشش کر رہے لیکن اگر حکمران اپنی ان حر کتوں سے باز نہ آئے تو تحر یک انصاف اس پر کسی صورت خاموش نہیں رہے گی اور احتجاج سمیت تمام آپشنز کو استعمال کیا جا ئیگا اور حکمرانوں کو کسی بھی صورت انتخابی میدان سے بھاگنے نہیں دیں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…