لیہ(نیوزڈیسک)سیلابی صورت حال پر وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا دورہ لیہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر ایک مرتبہ پھر منسوخ کردیا گیا،وزیراعلیٰ کی آمد کی وجہ سے لگائے گئے فلڈ ریلیف کیمپ سے بنیادی سامان دورہ کی منسوخی کا سنتے ہی اٹھا لئے گئے،واضح رہے کہ وزیراعلیٰ کی آمد کے سلسلہ میں بکھری احمد خان اور ویرا اسٹیڈیم میں ہیلی پیڈ بھی بنائے گئے تھے۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گورنمنٹ پنجاب اسلامیہ میں لگایا گیا فلڈ ریلیف کیمپ میں فرضی بیڈ اور بنیادی سامان رکھا گیا جبکہ دورہ منسوخی کا سنتے ہی تمام سامان اٹھا لیا گیا۔