لاہور(نیوزڈیسک)خواجہ سعد رفیق کاعمران خان کوایک اورباﺅنسر,پیپلزپارٹی کے بھی پیچھے پڑگئے .وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو انکوائری کمیشن کی رپورٹ سے سبق سیکھنا چاہیے،عمران خان اپنی سیاست میں سنجیدگی اور گہرائی لائیں، پیپلزپارٹی زوال پذیر ہے ، اسے گورننس میں بہتری لانی چاہیے۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کورینجرز کیساتھ معاملات طےکرناچاہئیں،زوال پذیر پارٹی کو اپنی گورننس پر توجہ دینا چاہیے۔عمران خان کے حوالے سے خواجہ سعد رفیق کا کہناتھا کہ ان کی سیاست میں سنجیدگی اور گہرائی کی کمی ہے،وہ اپنے مینڈیٹ کے مطابق کام کریں