ملتان(نیوزڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنرل مشرف اور پرویزالہٰی نے ڈیموں پر کام نہیں ہونے دیا، وزیراعظم نواز شریف نے آتے ہی بھاشا اور داسو ڈیموں پر کام شروع کیاہے۔جنوبی پنجاب میں مختلف مقامات پر سیلاب متاثرین سے خطاب میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت میں بھاشا اور داسو ڈیموں کے منصوبوں پر کام جاری ہے،دونوں ڈیموں کیلئے اربوں روپے مختص کیے گئے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ قوم جانتی ہے کون عوام کی مصیبت پر سیاست کرنے کی کوشش کر رہا ہے، قومیں سیاسی بیانات سے نہیں عمل سے ترقی کرتی ہیں۔شہبازشریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین جانتے ہیں کہ 2010، 2014 اور اب 2015 میں کون ان کے ساتھ کھڑا ہے