سپریم کورٹ نے متروکہ جائیدادوں کے تنازعات نمٹانے کیلئے تاریخی فیصلہ دےدیا

24  جولائی  2015

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سپریم کورٹ نے متروکہ جائیدادوں کے تنازعات نمٹانے کیلئے تاریخی فیصلہ دےدیا ہے جس کے تحت ایک بار متروکہ قرار دی گئی جائیداد کو دوبارہ غیر متروکہ قرار نہیں دیا جائے گا۔ متروکہ جائیداد سے متعلق مقدمات کا اختیار سول عدالت نہیں بلکہ صرف متروکہ وقف املاک کے متعلقہ فورم کے پاس ہوگا ۔سپریم کورٹ کے جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے متروکہ جائیداد کی ملکیت سے متعلق محکمہ مال کی اپیل کی سماعت کی ۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل عظیم ملک نے بنچ کو بتایا کہ قیام پاکستان سے پہلے ملتان میں 47 ایکڑ اراضی کو متروکہ قرار دے کر نیلامی کے ذریعے پجارا، رام کو الاٹ کردیا گیا ۔ پجارا ، رام مکمل معاوضہ ادا کیے بغیر ہی بھارت چلا گیا اور یہ اراضی ایک مہاجر شادی احمد کو الاٹ کر دی گئی جو بعد میں محکمہ مال نے اپنے ایک افسر کی اہلیہ حفیظاں بی بی کو الاٹ کر دی ۔ لاہور ہائیکورٹ نے مہاجر شادی احمد کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے تاہم پجارا، رام کے ڈیفالٹ کرنے کے بعد یہ اراضی محکمہ مال کی ملکیت ہے لہذا شادی احمد کو الاٹمنٹ منسوخ کی جائے جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ افسوس کی بات ہے بڑے مہاجرین کو بہت کچھ مل گیا مگر چھوٹے مہاجرین آج بھی دھکے کھا رہے ہیں عدالت نے محکمہ مال کی اپیل خارج کرتے ہوئے اراضی مہاجر شادی احمد کے ورثا کو الاٹ کرنے کا حکم دیا ۔ عدالت نے فیصلہ دیا کہ متروکہ جائیدادوں سے متعلق مقدمات کا اختیار سول عدالتوں کو نہیں یہ صرف متروکہ وقف املاک کے متعلقہ فورم کے پاس ہے ۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…