لاہور (نیوزڈیسک) برطانوی پارلیمنٹ کے رکن و ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (ڈیفڈ) کے سٹیٹ منسٹر ڈیسمنڈ سوین نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے ٹیکنالوجی پر مبنی عوامی فلاحی منصوبے انتہائی کار آمد اور قابلِ تحسین ہیں جو عوام کی مشکلات اور مسائل کوحل کرنے میں معاون ہیں۔ وہ پنجاب آئی ٹی بورڈ کا دورہ کر رہے تھے۔پی آئی ٹی بی کے چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف نے انہیں اپنے ادارے کے تمام منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈیفڈ کے کنٹری ہیڈ پاکستان مسٹر رچرڈ مونٹگومری اور ڈیفڈپنجاب کے سربراہ مسٹر بن فرنچ بھی موجود تھے۔ مسٹر ڈیسمنڈ نے کہا کہ پاکستانی عوام کی خوشحالی کے لئے پنجاب آئی ٹی بورڈ کے منصوبوں میں ہم بھر پور تعاون کریں گے جس سے پاکستان اور برطانوی حکومت کے مابین باہمی رشتے مزید مستحکم ہو نگے۔انہوں نے کہا کہ پی آئی ٹی بی کے منصوبوں نے مجھے بے حد متاثر کیا ہے اور مجھے یقین ہے کہ ہماری شراکت کے انتہائی مثبت نتائج برآمد ہو نگے۔ ڈاکٹر عمر سیف نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات ہمارے لیے انتہائی قابلِ اطمینان ہے کہ ہمارے منصوبوں کا اعتراف عالمی سطح پر ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی حال ہی میں البانیہ کی حکومت نے عالمی بینک کے تعاون سے ہمارا سٹیزن فیڈ بیک سسٹم رائج کیا ہے جب کہ دیگر ممالک اور صوبے بھی ہمارے تجربات سے مستفید ہونے کے لئے ہم سے رابطہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیفڈ کی باہمی شراکت اور تعاون سے ہمارے منصوبے مزید تقویت حاصل کریں گے اور پاکستان کے محروم طبقہ کے زیادہ سے زیادہ افراد کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق پنجاب کو ایک شفاف، مثالی اور خوشحال صوبہ بنانے کے لئے کوشاں ہیں جس کے لئے ڈیفڈ جیسے عالمی اداروں کا تعاون کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر معز ز مہمان کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی ۔
برطانوی رکن پارلیمنٹ پاکستانی ٹیکنالوجی کے گرویدہ،البانیہ نے پاکستانی سسٹم رائج کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































