پشاور(نیوزڈیسک)محکمہ موسمیات نے جمعہ سے پیرتک خیبرپختونخوا میں مزید مون سو ن بارشوں کی پیشگوئی کی ہے،صوبے کے مختلف اضلاع میں موسلادھاربارشیں متوقع ہے ،محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ سے پیر تک ملک بھر کے بیشتر مقامات پر مزید مون سون بارشوں کاامکان ہے۔ گزشتہ روزاسلام آبا داورراولپنڈی سمیت دیگر علاقوں میں موسلادھاربارش ہوئی جس سے موسم خوشگوارہوگیا ہے ۔محکمہ موسمیات نے کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص ڈویژن میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے جس سے کراچی اور حیدرآباد میں سیلاب کا خطرہ ہے ۔ خیبر پختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش کا امکان بتایا ہے۔محکمہ موسمیات نے پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر اور شمال مشرقی بلوچستان کے ندی نالوں میں طغیانی کے خطرے کے پیش نظر اگلے پانچ روز کے دوران مقامی لوگوں کو محتاط رہنے کی وارننگ بھی جاری کی ہے۔کشمیر، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔