قذافی اسٹیڈیم کے باہر خودکش حملہ کرنے والے ملزم کی نشاندہی پر اہم گرفتاری

24  جولائی  2015

لاہور(نیوزڈیسک) پولیس نے ایک شخص کو غیر ملکی شخصیات کو ہدف بنانے کی منصوبہ بندی کے جرم میں گرفتار کرلیا ہے۔انسداد دہشت گردی کے محکمے کے ایس پی معروف صفدر واہلا نے بتایا کہ اپنی وابستگی جماعت الدعوہ سے بتانے والے محمد دین کو جب گرفتار کیا گیا تو انہوں نے اپنے گھر سے چھ فٹ لمبی سرنگ بنا رکھی تھی۔قذافی اسٹیڈیم کے باہر خودکش حملہ کرنے والے ایک ملزم نے بتایا کہ ایک شخص غیر ملکیوں کو ہدف بنانے کے لیے اپنے گھر سے ایک کلب تک سرنگ بنارہا ہے۔ایس پی کے مطابق ملزم کا گھر کلب کی دیوار سے صرف 100 فٹ کے فاصلے پر واقع ہے ان کے مطابق ملزم نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ 1994 سے جماعت الدعوہ سے وابستہ ہیں اور 2001 میں مانسہرہ میں انہوں نے عسکری تربیت حاصل کی تاہم تنظیم نے ملزم کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ محمد دین نامی کوئی شخص اس کے ساتھ وابستہ نہیں رہامحمد دین کی بیوی نے بتایا کہ سادہ کپڑوں میں ملبوس کچھ افراد نے رمضان سے قبل ان کے شوہر کو گرفتار کیا تھا۔ملزم کے رشتہ دار طارق پرویز نے بتایا کہ محمد دین رکشہ چلاتا تھا تاہم بعد میں مستری بن گیا۔ وہ گزشتہ دس سال سے اپنے گھر میں رہ رہا تھا۔انہوںنے کہاکہ محمد دین کے والد راشد متعدد بار پولیس اسٹیشن گئے تاہم کسی نے ان کے ٹھکانے کے حوالے سے معلومات فراہم نہیں کیں۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…