بدھ‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2025 

دھرنے میں اربوں روپے کہاں سے آئے ؟پیچھے کس کاہاتھ تھا؟ایم کیوایم کے اقدام نے کپتان کوپریشان کرڈالا

datetime 24  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ نے آئےن کے آرٹےکل62کے تحت الےکشن کمیشن آف پاکستان کو تحرےک انصاف کے چےئر مےن عمران خان کی قومی اسمبلی کی رکنےت ختم کرنے کےلئے خط لکھا ہے ، جوڈےشل کمیشن کی رپورٹ نے ثابت کردےا کہ جنرل الےکشن برائے سال 2013ءمےں منظم دھاندلی نہےں ہوئی عمران خان نے قوم کا وقت اور قےمتی اثاثہ ضائع کےا ہے ۔ان خےالات کا اظہار اےم کےوا ےم کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر خالد مقبول صدےقی نے جمعہ کی سہ پہر خورشےد بےگم سےکرےٹرےٹ عزےز آباد مےں ہنگامی پرےس کانفرنس کرتے ہوئے کےا۔ اس موقع پر اراکےن رابطہ کمیٹی کنور نوےد جمےل ، وسےم اختر، شبےر احمد قائم خانی ،عظےم فاروقی اورعارف خان اےڈووکےٹ انکے ہمراہ تھے۔ڈاکٹر خالد مقبول صدےقی نے کہاکہ پوری قوم عمرا ن خان سے سوال کرنا چاہتی ہے کہ وہ بتائےں انہوں نے کس کے اشاروں پر 126دن تک دھرنہ دےا اور جھوٹ بول کر قوم کا وقت ضائع کےا ، وقت آگےا ہے کہ تمام سےاسی جماعتےں اور جمہوری قوتےں ےکجا ہو کر اےسے لوگوں کا کڑا احتساب کرےں جو جمہورےت کی بساط لپےٹنے کے خواہش مند ہےں،اےم کےوا ےم نے اس ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کےا ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کا ذاتی کردار ملکی و بےن الاقوامی مےڈےا کے ذرےعے پوری دنےا کے سامنے ہےں ۔کنور نوےد جمےل نے کہاکہ رکن قومی اسمبلی کی حےثےت سے مےں نے چےف الےکشن کمشنر آف پاکستان کو عمران خان کے حوالے سے تمام ثبوتوں اور شواہد کے ساتھ خط لکھاہے جس مےں عمران خان کی قومی اسمبلی کی رکنےت ختم کرنے کی استدعا کی ہے ، خط مےں عمران خان کی امرےکہ مےں پےدا ہونےوالی بےٹی ٹےرائن وائٹ کے حوالے سے اسکی والدہ سےتا وائٹ کے لاس اےنجلس عدالت مےں کےس کا فےصلہ بھی ثبوت کے طور پر بھےجا گےا ہے جبکہ دھرنے کے دوران سرکاری چےنل پر حملے اور قبضے کے بعد عمران خان اور تحرےک انصاف کے رہنما عارف علوی کی مبےنہ ٹےلی فونک گفتگو کا معاملہ بھی خط مےں اُٹھاےا گےا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے امرےکہ مےں پےداہونےوالی اپنی بچی کو نہےں اپناےا اور عدالتوں کا سامناکرنے کے بجائے امرےکہ سے پاکستان بھاگ آئے لہٰذا ہم نے اپنا فرض ادا کرتے ہوئے اعلیٰ عدلےہ اور الےکشن کمےشن سے رجوع کےاہے ۔کنور نوےد جمےل نے کہاکہ ہمارے ملک مےں ماضی کے چند واقعات سے ےہ تاثر عام ہے کہ طاقتور لوگوں کے خلاف اعلیٰ عدالتےں ےا ادارے کوئی کارروائی نہےں کرتے لےکن ےہ الےکشن کمےشن کے پاس اچھا موقع ہے کہ وہ عمران خان کے خلاف ہماری درخواست پر عملدرآمد کرکے اس تاثر کوضائل کرےں ۔وسےم اختر نے کہاکہ ہم حکومت سے اپےل کرتے ہےں وہ جوڈےشل کمےشن کی رپورٹ کے معاملے پر مزےد تحقےقات کرےں اور دھرنے کے دوران عمران خان کی جانب سے مشکوک گفتگو کا سختی سے نوٹس لےں، عمران خان اور انکی جماعت سے پوچھا جائے کہ دھرنے مےں خرچ ہونےوالے اربوں کھربوں روپے کہاں سے آئے ؟جبکہ وفاقی وزےر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے دھرنے کے پےچھے ISIچےف کی مبےنہ موجودگی کے دئےے گئے بےان کی بھی تحقےقات کروائی جائےں۔اےک سوال کے جواب مےں خالد مقبول صدےقی نے کہاکہ وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے وہ اس معاملے مےں اپنا کردار اداکرےں، ہماری کسی سے ذاتی مخالفت نہےں ہے لےکن اگر اس کردار کے حامل افراد اےوانوں مےں رہےں گے تو عوام کا اعلیٰ اےوانوں سے اعتماد اُٹھ جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…