اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہمارا دامن صاف ہے .عمران خان کے مطالبات کھلے دل سے تسلیم کیے
تحریک انصاف نے تحریری طور پر انکوائری کمیشن کا فیصلہ قبول کرنے کا کہا تھا .انتخابی اصلاحات کےلئے آئین میں ترمیم کرنا پڑی تو کریں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاکہ جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ دونوں جماعتوں نے تسلیم کیا ہے وزیر اعظم نے تقریر میں تمام قوتوں کو مل کر کام کی دعوت دی ہے انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات 2018 میں ہی ہوں گے . انتخابی اصلاحات کےلئے آئندہ الیکشن کاانتظار نہیں کریں گے . ریفارمز کمیٹی جہاں ضرورت ہوگی آئین میں ترمیم کی جائے گی۔ایک سوال کے جواب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ نیا مالی سال شروع ہوچکا ہے ٹیکس محصولات میں تیزی اور بجٹ خسارہ کم کرنے کی بھرپورکوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ قرض لے کر ملک چلانے کا رواج اب ختم ہوچکا ہے۔ تحریک انصاف پارلیمنٹ میں واپس آچکی ہے اب مسائل کے حل پر توجہ دیں گے۔وفاقی وزیر خزانہ نے چیف جسٹس ناصر الملک اور انکی تمام ٹیم کو تحقیقات کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کمیشن نے تین ماہ تک بھرپور کام کیا اور اب سب کو جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ قبول کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف بھی معاہدے کے تحت تمام الزامات واپس لے گی ۔ پاکستان کو درپیش چیلیجز سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا دامن صاف تھا اس لیے ہم نے پی ٹی آئی کے تمام مطالبات پورے کئے، ہم کسی سے بھی معافی نہیں منگوانا چاہتے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیر اعظم کی تقریر ایک واضح دعوت ہے، ہمیں مل کر تمام مسائل کا مقابلہ کرکے ملک کو مستحکم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دو سال میں پاکستان میں واضح بہتری آ چکی ہے اور آج کا پاکستان 2013ءکے پاکستان سے کہیں بہتر ہے پاکستان اور اس کی معیشت کے بارے میں تمام دنیا میں مثبت باتیں کی جا رہی ہیںتاہم ہمیں ابھی مزید کام کرنا ہے اور اس حوالے سے مزید محنت درکار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملکی ترقی کیلئے سرگرم عمل ہے، ہمیں مل کر کام کرنا چاہئے اور اپنے ملک اور آئندہ کی نسلوں کیلئے اکٹھے کام کرنا ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر خزانہ نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کی کمیٹی کا اجلاس جلد ہوگا اور آئندہ عام انتخابات 2018ءمیں ہونگے ۔
اسحاق ڈار نے پی ٹی آئی کو اس کا وعدہ یاد دلادیا،معاہدے کی مزیدتفصیلات بھی بتادیں
24
جولائی 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں