پشاور(نیوزڈیسک)قومی وطن پارٹی کے مرکزی چےئرمین آفتاب احمد خان شےرپاﺅنے کہا ہے کہ اگر چہ ان کی جماعت دےگر کئی سےاسی جماعتوں کے ہمراہ جوڈےشل کمیشن میں فرےق نہیں بنی تھی تاہم اس انکوائری کمیشن کے فےصلہ کو تسلیم کرتی ہے۔اپنے اےک بےان میں انھوں نے کہا کہ عدالتی فےصلوں کا احترام سب پر لازم ہے لہذاکمیشن ھذا کی رپورٹ کوبھی متنازعہ نہیں بننا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ جن وجوہات کی بنا پر کمیشن کی تشکیل ضروری سمجھی گئی تھی وہ ہمارے انتخابی طرےقہ کار میں سقم کا موجود ہونا ہے جس کے پائیدار حل کےلئے ٹھوس و فوری انتخابی اصلاحات کا ہونا لازمی ہے۔انھوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے عمل پر فی الفور کام ہونا چاہیے اور تمام سےاسی قوتوںکو متفقہ طور پر ان اصلاحات کےلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ آئندہ ہونے والے کسی انتخابی عمل میں کوئی شکوک و شہبات نہ ہوں۔انھوں نے کہا کہ قو می وطن پارٹی اےک جمہوری جماعت ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ تمام مسائل کو جمہوری عمل اور اتحاد و اتفاق کے ذرےعے حل کیا جائے۔انھوں نے کہا کہ ہم انتخابی اصلاحات کے حامی ہیں اورچاہتے ہیں کہ صوبہ سندھ اور پنجاب میں بلدےاتی انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات پر کام ہونا چاہیے۔