اسلام آباد(نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن نے پنجاب میں سیلابی صورتحال اور سندھ میں قواعد کی عدم موجودگی کے باعث دونوں صوبوں کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول موخر کرنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔نجی ٹی وی نے الیکشن کمیشن کے حوالے سے بتایا کہ پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں ۔ موجودہ صورتحال میں پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں ایک پولنگ سٹیشن کیلئے 2 سیکورٹی اہلکار بھی میسر نہیں۔ دوسری جانب سندھ میں انتخابی قواعد موجود نہ ہونے کے باعث کاغذات نامزدگی کی چھپائی نہیں ہو سکی ، الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول موخر کرنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔