کراچی (نیوزڈیسک) کرنسی سمگلنگ،کسٹم حکام نے ایک اور شکار کرلیا،ایان علی کے بعد بیرون ملک رقوم لے جانیوالوں کے لئے کسٹم حکام خوف کی علامت بن گئے،ایان علی تو اپنے اثر و رسوخ کی وجہ سے پھر بھی بہت حد تک محفوظ رہیں مگر اب تقریباً روزانہ ہی کسٹم حکام کوئی نہ کوئی شکار کررہے ہیں اسی طرح کراچی میں جناح ائرپورٹ پرکسٹم حکام نے کراچی سے ایک عرب ریاست میں جانے والی پرواز کے ذریعے کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ۔تفصیلات کے مطابق کسٹم حکام کوخفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ ایک مشتاق نامی مسافرپاکستان سے خلیجی ملک میں کرنسی سمگل کرنے کی کوشش کررہاہے جس پرحکام نے چھاپہ ماراتومشتاق کے قبضے سے 27ہزارامریکی ڈالراور9ہزاردرہم برآمدکرلئے گئے ۔ملزم مشتاق نامی شخص سے رقم برآمد کرنے کے بعد کسٹم حکام نے ملز م سے تفتیش شروع کردی ہے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں