اسلام آباد(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کا جوابی اقدام کب،اعلان ہوگیا- تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر عمران خان قوم کو اپنے لائحہ عمل سے کل آگاہ کریں گے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے جس میں رپورٹ کا مفصل جائزہ لیا جائے گا جب کہ عمران خان کی جانب سے تمام ارکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ رپورٹ پڑھ کر آئیں تاکہ آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کل پریس کانفرنس کے دوران آئندہ کے لائحہ عمل سے بھی قوم کو آگاہ کریں گے۔
تحریک انصاف کا جوابی اقدام کب،اعلان ہوگیا
24
جولائی 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں