اسلام آباد (نیوز ڈیسک) گزشتہ ہفتے اڈیالہ جیل سے رہائی پانے والی ماڈل ایان علی کے وکیل نے انکشاف کیاکہ ان کی موکلہ ضمانت کی درخواست کی سماعت کے دوران یقین دہانی کراچکی ہیں کہ وہ ملک چھوڑ کر نہیں جائیں گی ، ا±نہیں ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہے۔خبررساں ایجنسی کے مطابق سپر ماڈل کے وکیل خرم لطیف کھوسہ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ سماعت کے دوران ایان نے عدالت سے یہ وعدہ کیا تھا کہ اگر ان کی ضمانت منظور ہوگئی تو وہ ملک چھوڑ کر نہیں جائیں گی تاہم ایان علی بیرون ملک کے دورے کی اجازت کے لیے عدالت میں ایک درخواست دائر کرسکتی ہیں۔یہ ان کا حق ہے اور عدالت بھی اپنے فیصلے پر نظرثانی کرسکتی ہے ، قانون میں گنجائش موجود ہے۔