چترال(نیوزڈیسک)بہت صبرکرلیا,عمران خان کی نوازحکومت کوسخت وارننگ . تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ ‘حکومت پروپیگنڈے سے بازرہے‘ رپورٹ پر تفصیلی ردعمل دوں گا‘نوازشریف خوش قسمت ہیں ان کو پہلے رپورٹ مل گئی‘قومی بحران میں سب کا اکٹھاہونا ضروری ہے۔گزشتہ روز یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 2013 کے عام انتخابات پر 21 جماعتوں نے دھاندلی کا الزام لگایا لیکن جوڈیشل کمیشن میں کیس صرف تحریک انصاف نے لڑا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شر یف خوش قسمت ہیں جنہوں نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پہلے دیکھ لی تاہم اصول کے مطابق یہ رپورٹ دونوں فریقین کو دینی چاہیے تھی جبکہ میں جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ دیکھ کر ہی اس پر تفصیل سے آج بات کروں گا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ منظور ہے کیوں کہ کمیشن کے آغاز پر ہی تحریک انصاف کا موقف تھا کہ جو بھی فیصلہ ہوگا ہم وہ تسلیم کریں گے‘ انہوں نے کہا کہ قومی بحران میں سب کا اکھٹا ہونا بہت ضروری ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں