سیالکوٹ (نیوزڈیسک)تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ سیالکوٹ سے پیپلز پارٹی کی رہنما سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان آئندہ ہفتہ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لیں گی۔ تفصیلات کے مطابق سابق گورنر پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف پنجاب صوبائی آرگنائز چوہدری محمد سرور کو ضلع سیالکوٹ سے پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، سابق صوبائی وزیر اینٹی کرپشن چوہدری غلام عباس سمیت تین افراد کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا ٹارگٹ دیا گیا ہے۔ جس میں وہ کافی حد تک کامیاب ہو چکے ہیں۔ پی ٹی آئی پنجاب کے سینئر رہنما نے اس سلسلے میں بتایا کہ سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان آئندہ ہفتے پی ٹی آئی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گی جبکہ سابق صوبائی وزیر اینٹی کرپشن چوہدری غلام عباس اور ق لیگ کے ایک سینئر رہنما بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں