جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بحریہ ٹاؤن کے خلاف سرکاری زمین پر قبضے کا مقدمہ درج

datetime 24  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(نیوزڈیسک)پنجاب کے محکمہ جنگلات کی شکایت کے 10 سال کے بعد بحریہ ٹاؤن کے خلاف ملازمین کے اغواء غیر قانونی طور پر حراست میں رکھنے اور سرکاری زمین پر قبضے کا مقدمہ درج کر لیا گیانجی ٹی وی کے مطابق 11 اکتوبر 2005 کو ایک محکمہ جنگلات کے ایک اعلیٰ افسر جمیل احمد نے پولیس کو ایک شکایت درج کراوئی تھی کہ بحریہ ٹاؤن کی انتظامیہ لوئی بھر میں سرکاری زمین سے درخت کاٹ کر زمین صاف کر رہی ہے۔درج ہونے والے مقدمے کے مطابق اس شکایت کے درج ہونے کے تین دن بعد بحریہ ٹاؤن کی انتظامی ٹیم نے کیپٹن (ر) شاہد کی سربراہی میں ایک بار پھر درخت کاٹے اور محکمہ جنگلات کی زمین پر قبضہ کیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق 28 اکتوبر کو بحریہ ٹاؤن کے حکام نے بھاری مشینری کے ذریعے درخت کاٹے اس دوران ان کی محکمہ جنگلات کی انتظامی اہلکاروں سے معمولی تصادم بھی ہوا۔محکمہ جنگلات کی درج ہونے والی شکایت میں کہا گیا کہ بحریہ ٹاؤن اور محکمے کے ملازمین میں ہونے والے تصادم کے بعد جب مذکورہ مقام پر پہنچے تو بحریہ ٹاؤن کے ملازمین جا چکے تھے البتہ ان کی ایک مشین اس وقت بھی وہاں موجود تھی جس کو محکمہ جنگلات نے تحویل میں لے کر سیل کر سیل کر دیا تھا البتہ تھوڑی دیر بعد ہی بحریہ ٹاؤن کے 100 سے زائد ملازمین دوبارہ وہاں آگے اور محکمہ جنگلات کے ملازمین پر تشدد شروع کر دیا جبکہ دو ملازمین کو اپنے ساتھ اغواء کرکے لے گئے۔بتایا گیا کہ مغوی ملازمین کو 2 گھنٹے تک حراست میں رکھا گیا دو گھنٹے بعد ملازمین اس مقام سے فرار ہو گئے البتہ بحریہ ٹاؤن کے حکام نے ان کے شناختی کارڈ چھین لیے تھے محکمہ جنگلات کی اس ابتدائی شکایت کی بنیاد پر پولیس نے مقدمہ درج کیا ۔واضح رہے کہ معاملے پر مقدمہ درج نہ کیے جانے پر سپریم کورٹ کی جانب سے پولیس سے بھی جواب طلبی کی گئی ۔سپریم کورٹ نے ملک محمد شفیع کی جانب سے 2009 میں دائر کی گئی ایک درخواست پر سرکاری زمین پر قبضے کا سو موٹو نوٹس لیا تھاانہوں نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ بحریہ ٹاؤن نے راکھ تخت پری میں 1416 ایکڑ زمین سے جنگلات کاٹ کر زمین پر قبضہ کیا ہے جس میں محکمہ ریونیو کے حکام بھی ملوث تھے۔مقدمہ ایئر پورٹ تھانے میں درج کیا گیا ہے اس مقدمے کی تفصیل سپریم کورٹ میں جمع کروائی جائیگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…