لاہور (نیوزڈیسک) خواجہ سعد رفیق نے عمران خان سے پارٹی قیادت چھوڑنے کا مطالبہ کردیا، وفاقی وزیر کہتے ہیں انکوائری کمیشن کی رپورٹ نے سازشی سیاست کو ملیا میٹ کردیا، پی ٹی آئی سربراہ اور ان کے سرپرست جمہوریت کو بلڈوز کرنا چاہتے تھے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماء اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ انکوائری کمیشن کا قیام نواز شریف کا جراتمندانہ فیصلہ تھا، کمیشن کی رپورٹ نے سازشی سیاست کوملیامیٹ کردیا، عمران خان اور ان کے سرپرست جمہوریتکو بلڈوز کرنا چاہتے تھے۔وہ بولے کہ جمہوریت گرانے کا شرمناک کھل کھلا گا، قوم کو گمراہ کرنے پر تحریک انصاف معافی مانگے، پگڑیاں اچھالنے والا شخص قوم کی قیادت کیلئے نااہل ہے، ثابت ہوگیاکہ عمران خان صادق اور امین نہیں۔انہوں نے عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت چھوڑنے کا بھی مطالبہ کردیا۔