چکوال(نیوزڈیسک )موٹر وے پرللہ انٹرچینج کے قریب سالٹ رینج میں ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پنڈ دادن کے قریب موٹر وے پر سالٹ رینج میں سمینٹ سے لوڈ ٹریلر بریک فیل ہوجانے کے باعث آگے جانے والے کنٹینر سے ٹکرا گیا جس کے باعث 2 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی شخص کو ڈی ایچ کیو اسپتال چکوال منتقل کردیا۔