پیر‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2024 

کراچی میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش، حادثات میں 5 افراد جاں بحق

datetime 24  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) شہر میں تیزہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جس سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں اور بارش کے ساتھ ہی کے الیکٹرک کے 400 فیڈرز ٹرپ کرگئے جب کہ کرنٹ لگنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔کراچی میں مون سون کی بارشوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، شہر میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جب کہ ٹھنڈی ہواؤں سے شہریوں کے چہرے بھی کھل اٹھے۔ کراچی کے مختلف علاقوں کورنگی، لانڈھی، بفرزون، نارتھ کراچی، قیوم آباد، اورنگی ٹاؤن، لیاقت آباد، صدر، گلشن اقبال، گلشن جوہر،ناظم آباد سمیت دیگر علاقوں میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جس سے ہر طرف جل تھل ہوگیا۔کراچی میں لانڈھی میں 48.7، فیصل بیس پر 35 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ اس دوران ہواؤں کی رفتار 25 ناٹ میل تک ہوگئی۔ بارش سے شہر کی متعدد سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں اور راشد منہاس سے فلائی اوور، نرسری، ناتھا خان، لیاقت آباد، غریب آباد، بھنگوریہ، محمدی کالونی، اولڈ سٹی ایریا، گرومندر سمیت پرانی سبزی منڈی کے علاقوں میں پانی جمع ہوگیا جب کہ کھوڑی گارڈن، ڈینسوہال اور لیاری کی سڑکیں بھی ندی نالوں میں تبدیل ہوگئیں۔کراچی میں موسلا دھار بارش کا آغاز ہوتے ہی کے الیکٹرک کا نظام بیٹھنا شروع ہوگیا جس میں 400 فیڈرز ٹرپ کرگئے جس کے نتیجے میں متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے جب کہ شہر میں بارش کے دوران نکاسی آب کے ناقص انتظامات کے باعث متعدد گاڑیاں بھی پانی میں پھنسی گئیں جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔شہر میں بارش کے بعد مختلف شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا، سوک سینٹر، طارق روڈ، صدر اور اطراف کے علاقوں میں بھی بری طرح ٹریفک جام ہوگیا جب کہ حیدری، فائیواسٹار، بلوچ کالونی، نیشنل اسٹیڈیم، غریب آباد پر بدترین ٹریفک جام ہوا اس کے علاوہ شاہراہ فیصل پر ہزاروں گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، ملیر ہالٹ اور ملیر 15 میں بھی ٹریفک جام کے باعث کئی گاڑیاں پھنس گئیں۔
شہر میں بارش کے باعث موٹر سائیکلیں سلپ ہونے متعدد افراد زخمی ہوگئے جب کہ ذرائع کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے، شیرشاہ اور اورنگی ٹاؤن میں کرنٹ لگنے سے 3 ناظم آباد اور ملیر میں 2 افراد جاں بحق ہوئے۔دوسری جانب محكمہ موسميات كی پيش گوئی كے مطابق كراچی ميں جمعہ كو بھی تيز ومعتدل بارش كا امكان ہے، ميٹرولوجسٹ عبدالرشيد نے بتايا كہ مون سون سسٹم كے تحت شہر ميں جمعہ تا پير وقفہ وقفہ سے تيز ومعتدل بارشيں متوقع ہيں۔



کالم



کوفتوں کی پلیٹ


اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…