اسلام آباد(نیوزڈیسک) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کہا تھا کہ دھاندلی ہوئی ہے تاہم اس کو ثابت کرنا مشکل ہوگا۔ رپورٹ کو مان کر آگے بڑھنا چاہیے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہیں کہ عدالتی فیصلوں کا ماننا سب پر لازم ہے۔ وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان صادق اور امین نہیں رہے۔ وہ پارٹی کی قیادت چھوڑ دیں جبکہ لوگوں کو گمراہ کرنے پر تحریک انصاف قوم سے معافی مانگے۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ عمران خان کو جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کے بعد سیاست سے دستبردار ہو جانا چاہیے۔ وہ کمیشن میں ایک الزام بھی ثابت نہ کر سکے۔ اے این پی کے حاجی عدیل کہتے ہیں عمران خان قوم سے معافی مانگیں۔ انہوں نے سب کا وقت ضائع کیا اور ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا۔ سیاسی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے بعد انتخابی اصلاحات ہوں گی جس سے فائدہ ہوگا