منگل‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2025 

حمزہ شوگر ملز کا 800 کنال سرکاری اراضی پر قبضہ ،سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادیا

datetime 23  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک) سپر یم کورٹ نے حمزہ شوگر ملز کا 800 کنال سرکاری اراضی پر قبضہ غیر قانونی قرار دیتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل خارج کر دی ۔ گزشتہ ورز جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سپریم کورٹ رجسٹری برانچ لاہور میں کیس کی سماعت کی ۔سیکرٹری کالونیز بھی عدالت میں موجود تھے۔حمزہ شوگر ملز نے اراضی بارے ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کو رٹ میں چیلنج کیا تھا۔ دوران سماعت حمزہ شوگر ملز کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ملز انتظامیہ 1963ءسے اس بنجر زمین کو آباد کیا ہوا ہے اور اس پر ملز انتظامیہ کی کروڑوں روپے کی مشینری نصب ہے، ملز انتظامیہ ٹرائل کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں محکمہ مال کو تحصیل خان پور میں موجود اراضی کے معاوضے کی رقم دینے کو تیار ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ محکمے اور ملز انتظامیہ کے درمیان اراضی کے قبضے یا لین دین کا کوئی مو ثرقانونی معاہدہ موجود نہیں ،انتظامیہ نے آج تک کوئی معاوضہ بھی ادا نہیں کیا اور مقدمہ بازی کر کے اپنے قبضے کو طویل کیا ہے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد حمزہ شوگر ملز کا سرکاری اراضی پر قبضہ غیرقانونی قرار دیتے ہوئے ملز انتظامیہ کی لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل مسترد کر دی۔ سپریم کورٹ نے حمزہ شوگر ملز کی اراضی سے متعلق دیگر درخواستیں بھی خارج کردیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…