پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا میں منشیات ،کرپشن اوردہشت گردی کے خلاف کاروائی کےلئے اینٹی کرپشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس ایسوسی ایشن آف پاکستان اور وزارت داخلہ میںباقاعدہ مفاہمتی معاہدے پر دستخط ہوگئے اینٹی کرپشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کو خیبر پختونخوا میں منشیات ،کرپشن اور دہشتگردی کےخلاف کاروائی اس کی روک تھام کے لیے اقدامات اٹھانے کی اجازت خیبر پختونخوا حکومت اوروزارت داخلہ نے دے دی ہے اور عنقریب صوبے بھر میں آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی اس سلسلے میں اینٹی کرپشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس ایسوسی ایشن آف پاکستان اور وزارت داخلہ میںباقاعدہ مفاہمتی معاہدے پر دستخط کر دیئے گئے اینٹی کرپشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صوبائی کوآرڈینیٹر عظیم اللہ عظیم کے مطابق ینٹی کرپشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس ایسوسی ایشن آف پاکستان اور وزارت داخلہ میںباقاعدہ معاہدے پر دستخط کے بعد سٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور صوبائی حکومت نے باقاعدہ تمام سرکاری اداروں کو نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ صوبے بھر اینٹی کرپشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کرپشن منشیات و دہشت گردی کی روک تھام کے لیے کاروائی کر سکے گی اور اسکے اقدامات اٹھائے گی اس لیے تمام ادارے اینٹی کرپشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کے پابند ہونگے ۔