اسلام آباد (نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کیلئے قائم انکوائری کمیشن کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے غلطیوں کا جائزہ لینے کا اعلان کردیا۔ذرائع کے مطابق ای سی پی نے انکوائری کمیشن کا تفصیلی فیصلہ موصول ہونے پر اہم اجلاس بھی طلب کرلیا، الیکشن کمیشن کے مطابق فیصلے کی روشنی میں غلطیوں کا جائزہ لیا جائے گا، ثابت ہوگیا پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کے دھاندلی سے متعلق الزامات بے بنیاد تھے، پولنگ کے دوران غلطیاں سنگین نہیں ہیں۔