اسلام آباد (نیوزڈیسک) سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کے اہم گواہ امریکی صحافی مارک سیگل نے پاکستانی حکام سے رابطہ کرکے اپنا بیان ریکارڈ کروانے پر آمادگی ظاہر کی ۔ ذرائع کے مطابق مارک سیگل نے پاکستانی حکام سے کہا ہے کہ انھیں بیان ریکارڈ کرانے کے لئے قوائد اور طریقہ کار سے متعلق آگاہ کیا جائے۔ ذرائع نے بتایا کہ مارگ سیگل کی جانب سے آمادگی کے بعد امریکا میں پاکستانی سفارتخانے نے امریکی حکام سے رابطہ کر لیا پاکستانی ہائی کمیشن نے مارک سیگل سے کوآرڈینیشن کےلئے افسر بھی مقرر کر دیا ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے مارک سیگل کی ویڈیوکانفرنس کے ذریعے بیان ریکارڈ کرانے سے متعلق رپورٹ تیارکر لی ہے جو انسداد دہشتگردی عدالت میں جمع کرائی جائے گی۔