لاہور، پشاور (نیوزڈیسک ) کالاباغ ڈیم کی فوری تعمیر کیلئے کالاباغ ڈیم بنا تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس مقصدکے لیے تحریک انصاف نے مرکزی طور پر پانچ رکنی کمیٹی بھی بنائی ہے جو تحریک کے لئے ماہرین کی خدمات حاصل کر ے گی۔ رواں ہفتے دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں سے رابطے کے لئے مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر غلام احمد بلور نے کالاباغ ڈیم کے حوالے سے عمران خان کے بیان کو ملک توڑنے کی سازش قرار دیتے ہوئے انہیں مناظرے کیلئے چیلنج کردیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کالا باغ ڈیم بنانے کی بات کر کے تین صوبائی اسمبلیوں کی قرار دادوں کا مذاق اڑایا ہے۔ پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چترال میں سیلاب کی ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوتی ہے ، صوبائی حکومت کو سیلاب کے سدباب کیلئے اقدامات کرنے چاہئے تھے۔ ان کا کہناتھا کہ اگر کالاباغ ڈیم بنا تو خیبر پختونخوا کے چار شہر ڈوب جائینگے۔ اگر حکومت پنجاب کو سیلاب سے بچانا چاہتی ہے تو دریائے راوی، جہلم، ستلج اور دریائے چناب پر ڈیم تعمیر کرائے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں