لاہور (نیوزڈیسک) دوران حج حادثاتی موت پر حجاج کرام کے لواحقین کو 5 لاکھ معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق دوران حج کسی بھی قسم کے حادثے کے دروان جان بحق یا شہد ہونے والے حاجی کے ورثا کو پاکستانی حکومت پانچ لاکھ تک معاوضہ دے گی تاہم معاوضہ کی ادائیگی کا طریقہ کار جلد طے کر لیا جائے گا۔وزارت مذہبی امور کے مطابق حج کے موقع پر سعودی حکومت کی ہدایت کے مطابق حجاج کرام کو حفاظتی ٹیکے اور دیگر حفاظتی اقدامات مکمل کرنے کے بعد ہی سعودی عرب میں داخلے کی اجازت ہوگی اس سلسلہ میں وزارت مذہبی امور نے تمام اقدامات مکمل کرلئے ہیں تاکہ حاجیوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔