اسلام آباد (نیوزڈیسک) تحریک انصاف نے 2013ء کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر فوری ردعمل ظاہر کرنے سے معذوری ظاہر کی ہے۔ پارٹی ترجمان کے مطابق رپورٹ کی سرکاری طور پر تصدیق کے بعد تحریک انصاف اپنا موقف دے گی۔ تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کا کہنا ہے کہ محض میڈیا رپورٹس پر جوڈیشل کمیشن کے فیصلے پر تبصرہ نہیں کر سکتے۔ واضح رہے کہ چیئر عمران خان متعدد بار یہ کہہ چکے ہیں کہ 2013ء کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی سے متعلق قائم جوڈیشل کمیشن نے جو بھی فیصلہ دیا وہ قبول ہو گا۔ جوڈیشل کمیشن نے گزشتہ عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی سے متعلق تحریک انصاف کے الزامات مسترد کر دئیے ہیں۔جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے بعد عمران خان کا یہ دعویٰ بھی دم توڑتا نظر آ رہا ہے کہ 2015ء الیکشن کا سال ہے