جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

کالاباغ ڈیم مشاورت سے بننا چاہئے، خدمت کیلئے سیاست میں آیا ہوں، عمران خان

datetime 23  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (نیوزڈیسک)کالاباغ ڈیم ،عمرا ن خان نے بھی چپ کاروزہ توڑدیا .تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کالاباغ ڈیم تمام صوبوں کی مشاورت سے بننا چاہیے،طالبان سے مذاکرات کے مؤقف پر قائم ہوں‘دہشت گردی ختم کرنے کیلئے انصاف کا نظام قائم کرناہوگا‘عوام کو انصاف نہ ملاتوانتشار مزید بڑھے گا‘ لوگوں کو دکھی نہیں دیکھ سکتا‘عوام کی خدمت کیلئے سیاست میں آیاہوں‘سانحہ پشاورنے پاکستان کو بدل دیا‘آرمی پبلک اسکول سانحہ پر عدالتی کمیشن کیلئے وفاق سے بات کروں گا۔بدھ کے روزعمران خان اپنی اہلیہ ریحام خان کے ہمراہ پشاور پہنچے جہاں انہوں نےوزیراعلیٰ ہاؤس میں آرمی پبلک اسکول کےشہداءکے والدین سے ملاقات کی اورشہیدطلباء کی یاد میں منعقدہ دعائیہ تقریب میں شرکت کی‘پی ٹی آئی چیئرمین نے صوبے میں آرمی پبلک اسکول کے نام سے یونیورسٹی بنانے کا اعلان بھی کیا‘بعد ازاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخوامیں احتساب کا آزاد اور خود مختار ادارہ موجود ہے، صوبائی وزیر کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے‘پولیس اور نیب کا ادارہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے زیر اثر نہیں ‘اب صوبے میں اسپتالوں کو مثالی بنائیں گے ‘ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ مجھے آج پہلی بار پتہ چلا ہے کہ شادی کیلئے بھی ڈگری کی ضرورت ہوتی ہے،
مزیدپڑھیے:تحریک انصاف کی جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر فوری ردعمل ظاہر کرنے سے معذرت
میری بیوی اگر سیاسی نہ ہوتی تو کبھی بھی شادی نہ کرتا، ریحام خان کی ڈگری کا کوئی مسئلہ نہیں جو ایشو آرہا ہے وہ ایک ڈپلومہ کا ہے جس کا کسی سے کوئی تعلق نہیں ہے‘میری بیوی سیاسی ہے لیکن سیاست میں نہیں ہے،پانچ سال قبل افغانطالبان کے ساتھ مذاکرات کی بات کی تو مجھے طالبان خان کے نام سے پکارا گیا لیکن آج امریکا نے خود افغان طالبان سے مذاکرات شروع کئے ہیں،میں آج بھی طالبان سے مذاکرات کے مؤقف پرقائم ہوں‘افغانستان اور قبائلی علاقہ کے مسائل الگ نہیں ہیں‘حکومت کو داعش کے خطرات سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کرنا ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…