اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے عبدالرشید غازی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے ۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے سابق صدر پرویز مشرف کی درخواست پر سماعت کی ۔ قائم مقام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کامران بشارت مفتی نے پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جس کے خلاف پرویز مشرف کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ پرویزمشرف کی طبیعت خراب ہےعدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔اکبر بگٹی قتل کیس میں کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پرویز مشرف کو استثنیٰ دے دیا ہے۔اسلام آباد کی عدالت نے استثنیٰ نہیں دیا اور وارنٹ جاری کر دئے ، پرویز مشرف کو طبی وجوہات کے بنا پر حاضری سے استثنیٰ دیا جائے ۔ عدالت نے پرویزمشرف کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کر دی