کراچی (نیوزڈیسک)سانحہ صفورا کے مرکزی سہولت کار کو حساس اداروں نے سانگھڑ سے گرفتار کر لیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس اداروں نے سانگھڑ کے تعلقہ کھیپرو میں چھاپہ مار کر سانحہ صفورا کے سہولت کار قاری موسیٰ کو گرفتار کر لیا ۔زرائع کے مطابق ملزم قاری موسی نے سانحہ صفورا کے ملزمان کو پیسہ اور دیگر سہولیات فراہم کی تھیں ۔ملزم کی کی نشاندہی پر متعدد افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے دوسری جانب سانحہ صفورا کے مرکزی ملزم جلال الدین کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم مختلف شہروں میں نام بدل بدل کر کارروائیاں کرتا تھا۔ ملزم جلال الدین بوہری برادری سمت اندرون سندھ پولیس اہلکاروں پر حملوں کا ماسٹر مائینڈ ہے