پشارو(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے بچوں کے لواحقین کے تمام مطالبات پورے کئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ ہاو¿س خیبرپختونخوا میں آرمی پبلک اسکول کے شہداءکی یاد میں ایک دعائیہ تقریب منعقد کی گئی جس میں عمران خان کا کہنا تھا کہ باپ ہوتے ہوئے شہید بچوں کے والدین کا درد سمجھتا ہوں، میں آپ کا وکیل ہوں آگے بھی رہوں گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جھوٹی شہرت کے لیے نہیں بلکہ عوام کی خدمت کے لیے سیاست میں آیا ہوں، میرے پاس سب کچھ ہے مجھے کسی چیز کی ہوس ہے اور نہ ضرورت۔ اجلاس میں صوبائی وزراء مشتاق غنی، شہرام ترکئی، شاہ فرمان، شوکت یوسفزئی اور جہانگیر ترین نے بھی شرکت کی۔دوسری جانب عمران خان نے شہداء کے لواحقین کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اسپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں بھی قائم کی۔ تحریک انصاف کے چیرمین نے کہا کہ 16 دسمبر وہ دن ہے جس نے قوم کو بدل دیا، شہداء کی یاد میں 16 دسمبر کو اسکول لگنے کے وقت ملک بھر میں 1 منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی اور شہدا کے لیے نشان پاکستان جب کہ مزید تحقیقات کے لئے وفاقی حکومت سے بات کریں گے کیونکہ جوڈیشل کمیشن صوبائی حکومت نہیں بنا سکتی لیکن ہم سے جو کچھ بھی ہوا وہ کریں گے۔