لاہور (نیوز ڈیسک)چیئرمین بحریہ ٹاﺅن ملک ریاض نے بلیک میل کرنے والوں کیخلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست لوہی بھیر کے تھانے میں جمع کرو ا دی ہے جس کے ساتھ بھتہ وصول کرنے کے ثبوت بھی لگائے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق درخواست میں بحریہ ٹاﺅن کو بلیک میل کرنے والوں میں طارق کمال ،خالد رشید ،ڈاکٹر شفیق الرحمان کے نام شامل ہیں اور درخواست میں کہا گیاہے کہ بلیک میلرز نے ان کیخلاف ارسلان افتخار کا نام استعمال کرکے ڈرانے کی کوشش بھی کی۔درخواست میں موقف اختیارکی گیاہے کہ بلیک میلرز نے 28جون 2013کو 5کروڑ روپے بھتہ وصول کیا تھا اور دوبار ہ بلیک میل نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔بحریہ ٹا?ن کے مالک ملک ریاض نے اندراج مقدمہ کیلئے تھانہ لوہی بھیر میں درخواست جمع کرو ا دی ہے۔واضح رہے کہ ملک ریاض نے اعلان کیا تھا کہ وہ 22جولائی کو پریس کانفرنس کے دوران بحریہ ٹاﺅن کو بلیک کرنے والوں کا چہرہ سامنے لائیں گے اور ان کیخلاف ویڈیو ثبوت بھی پیش کریں گے