کراچی(نیوزڈیسک)ایم کیو ایم کی تاریخ میں پہلی بار ارکان اسمبلی کو سیکٹر ممبر بنادیا گیا، روزانہ سیکٹر آفسز میں بیٹھیں گے۔ایم کیو ایم نے تنظیمی امور میں اہم فیصلے کئے ہیں، تمام ارکان پارلیمنٹ کو نئی ذمہ داری دیتے ہوئے سیکٹر ممبر بنادیا گیا، روزانہ سیکٹر کھول کر عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔رابطہ کمیٹی نے متنبہ کیا ہے کہ غیر حاضر رہنے والے اراکین اسمبلی کے خلاف کارروائی کی جائے گی، عوامی مسائل سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ رابطہ کمیٹی کو ارسال کی جائے۔ایم کیو ایم میں پہلی بار ارکان پارلیمنٹ کو سیکٹر ممبر کی حیثیت سے ذمہ داری ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، رابطہ کمیٹی کے اس فیصلے کی متحدہ کے قائد الطاف حسین نے بھی توثیق کردی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں ایم کیو ایم کے 27 سیکٹر روزانہ شام 7 سے رات 10 بجے تک عوامی مسائل کے حل کیلئے کھلے رہیں گے