جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

معاملہ سنگین ہوگیا،الطاف حسین نے بڑی بڑی قسمیں اٹھالیں،لاکھوں کارکنوں کا بھی تادم بھوک ہڑتال کا اعلان

datetime 21  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوزڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ میں اپنی والدہ محترمہ خور شید بیگم ولد حافظ حاجی رحیم بخش قادریؒ کی قسم کھاکر کہتا ہوں کہ میں مہاجروں کوان کے جائز حقوق دلانے اور انہیں ان کا جائزمقام دلانے کی جدوجہداپنی آخری سانس تک کرتارہوں گا۔خوا ہ اس جہدوجہدکی پاداش میںمجھ پر کتنی ہی ا ذیتیں کیوںنہ ڈھائی جائیں۔ انہوںنے کہا کہ ظلم کے خلاف تادم مرگ بھو ک ہڑتال کے نتیجے میںاگر میری موت واقع ہوگئی تومیری موت ،میری قسم کی سچائی کا ثبوت ہو گی ۔ الطاف حسین نے یہ بات ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرواورانٹرنیشنل سیکریٹریٹ میںرابطہ کمیٹی لندن اورپاکستان کے ارکان سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے افراد اور ایم کیوایم کے کارکنان نے قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے تادم مرگ بھوک ہڑتال کے فیصلے کو یکسر مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ الطاف حسین نہیں بلکہ ایم کیوایم کے لاکھوں کارکنان تادم مرگ بھوک ہڑتال کریں گے اور ظلم وبربریت کے خلاف اپنا بھر پور احتجاج ریکارڈ کرائیں گے ۔ الطا ف حسین کی جانب سے تادم مرگ بھوک ہڑتال کے فیصلے کی خبر کے بعد ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو اور انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں ٹیلی فون ، فیکس اور ای میل پر پیغامات کا تانتا بندھ گیا۔ پیغامات بھیجنے والوں میں تاجر ، صنعتکار ، علمائے کرام ، وکلاء،طالب علم اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک بڑی تعداد شامل ہے ۔اپنے پیغامات میں انہوں نے قائد تحریک الطاف حسین سے اپنے عہد و وفا کی تجدید کرتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین کروڑوں عوام کے رہبر و رہنما ہیں اور ان کی طبیعت اور صحت اس بات کی قطعی اجازت نہیں دیتی ہے کہ وہ تادم ِ مرگ بھوک ہڑتال کریں ۔ ان کا کہنا تھا کہ الطا ف حسین عوامی امیدوںکا واحد مرکز ہیں اور ان کی طبیعت کی معمولی سی بھی خرابی کا عوام و کارکنان رسک نہیں لے سکتے ہیںجب تک ایم کیوایم کا ایک ایک کارکن زندہ ہے وہ الطا ف حسین کو تادم مرگ بھوک ہرتال کی اجازت ہرگز نہیں دے سکتے، ایم کیوایم کے کارکنان مر تو سکتے ہیں لیکن اپنے ہر دلعزیز رہبر وہنما کو بھوک ہڑتال نہیں کرنے دیں گے اور الطا ف حسین کو بھوک ہڑتال کا فیصلہ واپس لینے کیلئے کارکنان آخری حد تک جانے کیلئے تیا رہیں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ الطاف حسین کو ظلم وبربریت کے ذریعے جن عناصر کی جانب سے بھوک ہڑتال کرنے پر مجبورکیا گیا ہے وہ ملک و قوم کے کھلے دشمن ہیں اور الطاف حسین کی بھوک ہڑتال کے بعد کے سنگین اور خطرناک عوامل سے ناعلم ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہم جانتے ہیں کہ الطا ف حسین نے تادم مرگ بھوک ہڑتال کا فیصلہ قوم کے وسیع تر مفاد میں کیا ہے لیکن قوم کو وسیع تر مفاد نہیں بلکہ الطاف حسین کی زندگی عزیز ہے اور الطا ف حسین کے بغیر کارکنان و عوام کو کچھ نہیں چاہئے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ جو عناصر الطاف حسین کو بھوک ہڑتال کیلئے مجبور کررہے ہیں وہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کررہے ہیں اور کارکنان اور الطا ف حسین کے انمٹ رشتہ سے کھیلواڑ کررہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے لاکھوں کارکنان ، قائد تحریک الطاف حسین کے ایک اشارے پر جانیں دینے کیلئے تیار ہیں لیکن آفرین ہے اس قائد پر جو کارکنان سے اب بھی کسی صلے کی تمنا نہیں کررہا ہے اور اپنی جان پر کھیلنے کیلئے تیار ہے لیکن ہم الطاف حسین کو اللہ اور اس کے رسول ﷺ کا واسطہ دیتے ہیں اور یہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنی تادم مرگ بھوک ہڑتال کا فیصلہ واپس لیں اور کارکنان اور عوام کے احساسات اور جذبات کا ایک مرتبہ پھر پاس رکھ لیں ۔اپنے پیغامات میں انہوں نے قائد تحریک الطاف حسین کو یقین دلایا کہ ہم ان کے ساتھ ہیں اور وہ بھوک ہڑتال کا فیصلہ واپس لیں لے ، کارکنان تمام حالات اور جبر کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن اپنے قائد الطاف حسین کو ذرہ برابر بھی گزند برداشت نہیں کرسکتے ۔ انہوں نے ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کے خاتمے ، حق پرست شہداءکے بلند درجات ، اسیر کارکنان کی جلد رہائی اورقائد تحریک الطاف حسین کی درازی عمر ، صحت وتندرستی اور ناگہانی آفات سے بچاﺅ کیلئے خصوصی دعائیں بھی کیں ۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…