کراچی (نیوزڈیسک)کراچی میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر اتنے شہری پکڑے گئے کہ ہتھکڑیاں کم پڑ گئیں،ملزمان کو عدالت میں رسیوں سے باندھ کر پیش کیا گیا۔عدالت نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 5،5ہزار روپے جرمانے کی ادائیگی پر تمام ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیدیا ۔ کراچی کی مختلف عدالتوں نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار درجنوں ملزمان کو 5،5 ہزار روپے کے ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیدیا۔کراچی کی مختلف مقامی عدالتوں میں دفعہ 144 کے الزام میں گرفتار درجنوں ملزمان کو پیش کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ تمام ملزمان کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے الزام میں ساحل سے گرفتار کیا گیا ہے حکومت سندھ کی جانب سے عید کے موقع پر سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کی گئی تھی ۔ملزمان کے وکلا نے عدالت کو بتایا کہ یہ افراد محض سیروتفریح کے ساحل پر گئے تھے اور انہیں پابندی کا علم نہیں تھا،جس پر عدالت نے تمام ملزمان کو 5،5 ہزار روپے کے ذاتی مچلکوں کو رہاکرنے کا حکم دیدیاہے۔ ہتھکڑیاں کم پڑنے پر پولیس نے ملزمان کو رسیوں سے باندھ کر عدالتوں میں پیش کیا گیا