پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ بجلی کی پیداوار سولہ ہزار نو سو پچیس میگاواٹ تک پہنچ گئی

datetime 21  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ بجلی کی پیداوار سولہ ہزار نو سو پچیس میگاواٹ تک پہنچ گئی جبکہ بجلی کا شارٹ فال تین ہزار میگاواٹ کے قریب ہے تاہم اس کے باوجود شہری علاقوں میں چھ جبکہ دیہات میں آٹھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔
وزارت پانی و بجلی نے عید کے تینوں دن بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی تاہم عید کے پہلے ہی روز 5 سے 6 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ۔ دوسری جانب ذرائع اس بات کا دعویٰ کر رہے ہیں کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ بجلی کی پیداوار 16 ہزار 925 میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے جبکہ بجلی کا شارٹ فال 3 ہزار میگاواٹ کے قریب ہے اور ایک سے دو روز میں بجلی کی پیدوار 17 ہزار میگاواٹ تک پہنچنے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق نیشنل گرڈ سسٹم کی اپ گریڈیشن سے ریکارڈ بجلی تقسیم کی جا رہی ہے ۔ اس سے قبل جنوری میں نیشنل گرڈ 15 ہزار 400 میگاواٹ کا لوڈ نہیں اٹھا سکا تھا ادھر صورت حال یہ ہے کہ اس وقت بھی شہروں میں 6 جبکہ دیہات میں 8 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے ۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…