اسلام آباد (نیوزڈیسک)عید الفطر کی تعطیلات کے باوجود میٹرو بس سروس معمول کے مطابق چلتی رہی ، بڑی تعداد میں شہریوں نے جڑواں شہروں کے مابین آمدورفت کےلئے میٹرو بس پر سفر کیا۔ میٹرو بس انتظامیہ کی طرف سے عید کی تعطیلات کے دوران معمول کے مطابق میٹرو بس چلانے کا اعلان کیا تھا جس کے مطابق عید کے روز صبح ساڑھے 8 بجے میٹرو بس سروس نے آغاز کیا اور رات 10 بجے تک سروس چلتی رہی ۔ عید کے روز عید ملنے ملانے وا لے کےلئے جانے والے شہریوں نے میٹرو بس پر سفرکیا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں