پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

رینجرز کبھی پوچھ کر کارروائی کرتی ہے اور کبھی پوچھے بغیر ,قائم علی شاہ

datetime 20  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاڑکانہ (نیوزڈیسک)وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ میری موجودگی میں رینجرز مجھ سے پوچھ کر اور غیرموجودگی میں بغیر پوچھے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتی ہے اور بعد میں مجھے اطلاع دی جاتی ہے۔ رینجرز کے اختیارات اور ایک سال کی مدت کا بل جلد سندھ اسمبلی سے پاس کروایا جائے گا۔گڑھی خدابخش بھٹو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں ہونے والے تبادلے کرپشن کی شکایات پر کیے گئے جو مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ اپیکس کمیٹی کا کام افسران لگانا اور نکالنا نہیں وہ صرف اور صرف امن امان کےلئے کام کرتی ہے۔ وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ دہشت گردی کا چیلنج ملک بھر کی طرح سندھ کو بھی درپیش ہے جسے ہم نے قبول کیا اور آرمی، رینجرز اور پولیس کی مدد سے جوائنٹ ایکشن لیا جس سے آج سندھ کے حالات انتہائی بہتر ہیں۔انہوں نے کہا کہ رینجرز اور پولیس نے ہزاروں گرفتار افراد کو ثبوت نہ ہونے پر رہا کیا ہے اور سینکڑوں کو سزائیں بھی دلوائی ہیں



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…