اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

این اے 118 ، نادرا نے فرانزک رپورٹ جمع کرا دی ، 65 ہزار سے زائد ووٹ غیر تصدیق شدہ

datetime 16  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( نیوزڈیسک)قومی اسمبلی کے حلقہ ایک سو اٹھارہ کے انتخابی دھاندلی کیس میں نادرا نے فرانزک رپورٹ جمع کرا دی ہے ، رپورٹ کے مطابق انگوٹھوں کے نشانات سے انچاس ہزار ووٹوں کی تصدیق ہوئی جبکہ پینسٹھ ہزار سے زائد ووٹ غیر تصدیق شدہ رہے۔ لاہور میں الیکشن ٹربیونل نے 29 اپریل 2015ء کو این اے 118کے ریکارڈ کی انگوٹھوں کے نشانات کے ذریعے تصدیق کا حکم دیا تھا جس کے بعد ٹربیونل کے حکم پر این اے 118 کے 209 پولنگ سٹیشنز کا ریکارڈ بھجوایا گیا۔ نادرا نے این اے 118 کے تمام ریکارڈ کی فرانزک رپورٹ تیار کر کے ٹربیونل میں جمع کروا دی۔ این اے 118 کی فرانزک رپورٹ 734 صفحات پر مشتمل ہے۔نادرا کی رپورٹ کے مطابق کل ایک لاکھ 63 ہزار م?ں سے 49132 ووٹوں کے انگوٹھو ں کی تصدیق ہوئی جبکہ 65793 ووٹوں کے انگوٹھے بری کوالٹی کی وجہ سے غیر تصدیق شدہ رہے۔ فرانزک رپورٹ میں کہا گیا کہ کل ووٹوں میں سے صرف 27333 ووٹ ایسے تھے جن کے انگوٹھوں کے نشانات الیکٹورل رول اور کاونٹر فائل سے تصدیق ہو سکے۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…