کراچی (نیوزڈیسک)ایم کیو ایم کی جانب سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر اور امریکی قونصل جنرل کو یاداشت جمع کرائی گئی جبکہ کراچی کے مختلف تھانوں میں بھی عمران خان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی درخواستیں جمع کرا دیں۔
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار اور نسرین جلیل نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف امریکی قونصل جنرل اور برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کو یاداشت جمع کرائی ، اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ یہ یاداشت تحریک انصاف کی جانب سے الطاف حسین کے خلاف جمع ہونے والی یاداشت کے جواب میں دی گئی ہے ، یاداشت میں عمران خان کے اخلاقی رویے کو چیلنج کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جو شخص خود امریکی عدالت کا احترام نہیں کرتا وہ کیسے کسی اور کے خلاف کوئی الزام لگا سکتا ہے ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی کو بھی آڑے ہاتھوں لیا ، ان کا کہنا تھا کہ عارف علوی برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنرپر دبائو ڈال رہے ہیں جو انتہائی افسوس ناک ہے ، وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ڈاکٹر عارف علوی کی برطانوی ہائی کمیشن کے باہر کی گئی تقریر کا نوٹس لیں ۔ دوسری جانب ایم کیو ایم کی جانب سے درخشاں ، تیموریہ اور نارتھ کراچی تھانے میں عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی گئی
ایم کیو ایم بھی ”کپتان“ کے پیچھے پڑ گئی،جوابی اقدامات
15
جولائی 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں