راولپنڈی (نیوزڈیسک)ماڈل ایان علی کی رہائی کے لیے ہرکارے دوڑ پڑے ، لاہور ہائیکورٹ کا حکم نامہ خصوصی طیارے میں راولپنڈی پہنچایا گیا اور قانونی ٹیم نے سیشن جج کے گھر جا کر دستخط کرائے۔
ماڈل ایان علی عید گھر میں منائیں گی ، لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت منظوری کا حکم نامہ خصوصی طیارے کے ذریعے راولپنڈی پہنچایا گیا جہاں قانونی ٹیم تحریری حکم لینے کے لیے سیشن جج بہادر خان کے گھر جا پہنچی۔ ڈیوٹی جج کے دستخط کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ نے روبکار جاری کر دی ۔ ایان علی کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر پانچ لاکھ ڈالر سمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل رکھا گیا ، ایان علی نے چار ماہ میں تیرہ پیشیاں بھگتیں لیکن ضمانت نہ مل سکی جس پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا پانچ ، پانچ لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہائی کا حکم دے دیا
ماڈل ایان علی -رہائی کیلئے بھی خصوصی طیارے کا استعمال
15
جولائی 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں