اسلام آباد (نیوزڈیسک)حکومت کا عید پر عوام کیلئے ناقابل یقین تحفہ-وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائیگی، صرف پہلے 2روزوں میں لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ سنگین تھا، جسے قابو کر لیا گیا، عوام کو غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی کوئی شکایت نہیں ہے ، بارشوں اور سیلاب کے نقصانات سے عوام کو بچانے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے ، فلڈ کمیشن کی کارکردگی اور صوبوں میں کو آرڈی نیشن بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔ وہ فیڈرل فلڈ کمیشن کے اجلاس سے خطاب اور اخبار نویسوں سے بات چیت کررہے تھے ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ صرف پہلے 2 روزوں میں لوڈ شیڈنگ کا سنگین مسئلہ تھا جس پر عوام سے معذرت کر لی تھی، اب غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا کوئی مسئلہ نہیں ہے ، سحری اور افطار میں 95 فیصد علاقوں میں بجلی کی سپلائی یقینی ہوتی ہے ۔ انہوں نے قبل ازیں فلڈ کمیشن کے اجلاس سے خطاب میں پانی کے ذخائر محفوظ بنانے کی ضرورت پر زور دیا، جبکہ فلڈ کمیشن کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں