اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

مردار گوشت فروخت کرنےو الے مافیا کا ناپاک گٹھ جوڑ توڑ کر دم لیں گے‘شہبازشریف

datetime 13  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس کے دوران پنجاب میں غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ اشیاءتیار اور فروخت کرنے والوں کے خلاف مربوط انداز میں کارروائی کیلئے 4 ٹاسک فورسز بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،صوبے کے جنوبی، مشرقی، مغربی اور شمالی ریجن کیلئے علیحدہ علیحدہ ٹاسک فورسز ہوں گی جو ملاوٹ اور غیر معیاری اشیاءکے دھندے میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کریں گی،پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترامیم کا بھی فیصلہ کیا گیا جس کے تحت ملاوٹ شدہ اور غیر معیاری اشیاءکی تیاری و فروخت کے جرم کو ناقابل ضمانت قرار دیا جائے گا اور ایسے عناصر کے خلاف سزائیں مزیدسخت کی جائیں گی اور بھاری جرمانے ہوں گے۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اشیائے خورد و نوش میں ملاوٹ کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں اور قانون کے تحت کڑی سے کڑی سزا کے حقدار ہیں۔ مربوط اور اجتماعی کاوشوں سے ملاوٹ مافیا کو آہنی ہاتھوں سے کچلیں گے، عوام کو ملاوٹ مافیا کے رحم و کرم پر کسی صورت نہیں چھوڑا جا سکتا۔ انہو ںنے کہا کہ غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ اشیاءتیار کرنے والوں کے خلاف ایسی کارروائی کی جائے کہ ان کی آئندہ نسلیں بھی اس قبیح دھندے کا سوچ بھی نہ سکیں، یہی وجہ ہے کہ غیرمعیاری اور ملاوٹ شدہ اشیاءتیار و فروخت کرنےو الوں کے خلاف مربوط انداز میں کارروائی کیلئے پنجاب میں 4 ٹاسک فورسز بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور یہ ٹاسک فورسزاپنے متعلقہ ریجن میں ملاوٹ مافیا اور غیر معیاری اشیاءفروخت کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹاسک فورسز کو اس کار خیر میں محنت، امانت اور دیانت کو شعار بنا کر کام کرنا ہوگا اور نتائج دینا ہوں گے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ملاوٹ شدہ و غیر معیاری اشیاءکی تیاری و فروخت کے جرم کو ناقابل ضمانت قرار دینے اور سزائیں سخت کرنے کے حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترامیم کے مسودے کو جلد حتمی شکل دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مردار اور حرام گوشت کے ساتھ ملاوٹ شدہ دودھ، خوردنی تیل، گھی اور مصالحہ جات تیار کرنے والے مافیا سے کوئی رو رعایت نہیں ہوگی۔ ملاوٹ شدہ و غیر معیاری اشیاءاور مردار گوشت فروخت کرنےو الے مافیا کا ناپاک گٹھ جوڑ توڑ کر دم لیں گے۔ غیرمعیاری، بیمار، مردار اور حرام گوشت کی فروخت کا قبیح دھندہ کسی صورت برداشت نہیں اور اس قبیح کاروبار میں ملوث عناصر مثالی اور سخت ترین سزا کے حقدار ہیں۔ انہو ںنے کہا کہ عوام کو کھانے پینے کی اشیاءکے نام پر زہر کھلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ متعلقہ حکام اور ادارے غیرمعیاری و ملاوٹ شدہ اشیاءتیار اور فروخت کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھیں۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ انتظامیہ، پولیس اور متعلقہ ادارے اس مافیا کے خلاف کارروائی میں بھرپور تعاون کریں کیونکہ اس ناسور کے خاتمے کیلئے اجتماعی اورمربوط کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریسٹورنٹس میں غیرمعیاری اشیاءسپلائی کرنے والے ذرائع بھی بند کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ غیر معیاری اشیاءاور ملاوٹ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کے حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی قابل ستائش ہے، تاہم اسے مزید محنت سے کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا دائرہ کار دیگر شہروں تک پھیلایا جا رہا ہے۔ اتھارٹی اپنے عملے کی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دے۔ انہوں نے کہا کہ ملاوٹ اور غیر معیاری اشیاءکے کاروبار کی روک تھام کیلئے فوڈ ٹیسٹنگ لیبز کا کردار بھی نہایت اہم ہے، اس لئے لیب ٹیسٹنگ کے نظام کو موثر بنایا جائے اور لیبز کو آﺅٹ سورس کرنے کا عمل تیزی سے مکمل کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے لاہور میں ریڑھیوں کی جیو ٹیگنگ کے پائلٹ پراجیکٹ تیار کرنے کیلئے کمشنر لاہور ڈویژن کو ہدایت کی۔ اجلاس میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ادارے کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین، مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق،اراکین صوبائی اسمبلی ماجد ظہور، افتخار احمد، عبدالرزاق ڈھلوں، محمد علی کھوکھر متعلقہ سیکرٹریز، کمشنر لاہور ڈویژن اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…