جمعرات‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2026 

چودہ سے سولہ جولائی تک کراچی آنیوالی عید ٹرینوں کے کرایوں میں 50 فیصد کمی کا اعلان

datetime 13  جولائی  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے 14 سے 16 جولائی تک کراچی آنے والی عید سپیشل ٹرینوں کے کرایوں میں 50 فیصد کمی کا اعلان کردیا ہے۔لاہورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے لاکھوں لوگ کراچی میں روزگار کے لیے آباد ہیں، اس میں ریلوے کا کوئی قصور نہیں ہے، ہر تہوار اور عیدین پر لوگ کراچی سے اپنے آبائی علاقوں کو لوٹتے ہیں، اگر ٹرین کراچی جائے گی نہیں تو مسافروں کو واپس کیسے لائے گی، جو ٹرینیں خالی گئی تھیں وہ واپس اپنی منزلوں پر سینکڑوں مسافروں کو لائی ہیں۔ آج بھی جو مسافر ٹرین کراچی روانہ ہوئی ہے اس میں واپسی کے لئے 450 مسافروں نے ایڈوانس بکنگ کرارکھی ہے۔ ریلوے کے کرائے روٹ ٹرانسپورٹ سے ابھی بھی کم ہیں، اس کے باوجود ہم 14 سے 16 جولائی تک کراچی آنے والی عید ٹرینوں کے کرایوں میں 50 فیصد کمی کررہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…